اخبارسدا بہار

بختاورمنگنی پروالدہ بے نظیربھٹوکے نکاح کا جوڑا زیب تن کریں گی

کراچی: بختاوربھٹواپنی منگنی پروالدہ شہید بے نظیربھٹوکی شادی کا جوڑا زیب تن کریں گی۔

27 نومبرکوہونے والی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری اورشہید محترمہ بے نظیربھٹو کی بیٹی بختاورکی منگنی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے نکاح کا جوڑا زیب تن کریں گی۔

بے نظیربھٹو کے نکاح کا جوڑا ڈیزائنرریشم رواج نے ڈیزائن کیا تھا جو ایک بارپھران کی بیٹی بختاوربھٹو کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔ڈیزائنر نے اپنی انسٹا پوسٹ پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پرفخرمحسوس ہورہا ہے کہ بختاورمنگنی پراپنی والدہ کا جوڑا زیب تن کریں گی۔ ڈیزائنرکی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویرمیں شہید بے نظیربھٹو کے نکاح کا جوڑا ہرے اورگلابی رنگ کا ہے۔

واضح رہے کہ بختاوراورمحمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبرکوکراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔ محمود چوہدری محمد یونس اوربیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔  مسٹر یونس 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے سخت محنت سے ٹرانسپورٹ اور صنعت (کنسٹرکشن) کا کاروبار قائم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button