
جمعے کو ملالہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ان کے لیے خوشی اور شکریے کا اظہار کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ انھوں نے آکسفورڈ سے فلسفے، سیاست اور معیشت میں اپنی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ آگے کیا ہوگا۔ فی الحال نیٹ فلکس، مطالعہ اور نیند ہو گی۔‘
ملالہ نے اپنے پیغام کے ساتھ دو تصاویر بھی جاری کیں، ایک تصویر میں وہ گریجویشن کی خوشیاں مناتے ہوئے سب گھر والوں کے ساتھ کیک کاٹ رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں ملالہ کیک میں لت پت نظر آ رہی ہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں اس روایت کو ’ٹریشنگ‘ کہا جاتا ہے جس میں فائنل امتحانات کے بعد سٹوڈنٹ ایک دوسرے پر کھانے پینے کی اشیا پھینکتے ہیں۔
22 سال ملالہ کو اس موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ان کی طرف سے ایک خصوصی پیغام 2020 میں تعلیم مکمل کرنے والے سب طلبہ کے لیے یوٹیوب نے جاری کیا ہے۔