اخبارسدا بہار

بختاور بھٹو کی منگنی تقریباً گھر والوں تک محدود ہوگئی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شہلارضا کا  کہنا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے۔

شہلارضا نے نجی ٹی وی چینل کےمارننگ شو میں آج شام بلاول ہاؤس میں ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگنی میں پی پی چیئرمین، بختاور بھٹو کے چھوٹے بھائی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کرونا ہو جانے کے باعث مشکوک ہے ۔ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بھی اس سلسلے میں ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کریں گےاور کچھ دیر کے لیے ہسپتال سے گھر بلاول ہائوس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button