اخباروومنزہ

بائیڈن کی کمیونیکیشن ٹیم کے تمام سینیئر عہدوں پرخواتین کی نامزدگی

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی کمیونیکیشن ٹیم کے تمام سینیئر  عہدوں پر خواتین کو نامزد کیا گیاہے۔ امریکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کمیونیکیشن اسٹاف کے تمام سینیئر عہدوں پر خواتین ہوں گی۔

اوباما انتظامیہ میں محکمہ خارجہ کی ترجمان رہنے والی جین پیسکی کو وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ بائیڈن اور کملا ہیرس کی مہم کی ترجمان کیٹ بیڈنگفیلڈ کو وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے

اس طرح بائیڈن ٹیم کی سینیئر مشیر  سائمن سینڈرز کو نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی چیف ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

بائیڈن کی سابق پریس سیکریٹری الزبتھ الیگزینڈر آئندہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر ہوں گی۔

 کیرین جین وائٹ ہاؤس میں پرنسپل نائب پریس سیکرٹری اور ایشلے ایٹینے  نائب صدر کملا ہیرس کی کمیونیکٹر ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوں گی۔جبکہ پلی ٹوبر وائٹ ہاؤس میں نائب کمیونیکیٹر ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button