fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

96 فی صدپاکستانی مہنگائی سے پریشان ،اکثریت وزیر اعظم عمران خان سے مایوس

دسمبر 2, 2020 | 5:10 صبح

اسلام آباد :نئے سروے سے پتہ چلا ہےکہ صرف چار فیصد پاکستانی ہیں جنھیں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کوئی پریشانی نہیں ۔ 96 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو مہنگائی سے پریشان ہیں

پلس کنسلٹنٹ کے جاری کردہ نئے سروے کے مطابق 40 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، جبکہ37 فیصد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔

سروے میں 63 فیصد افراد نے ملکی معیشت کی سمت کو غلط کہا،  46 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار نہ کیا۔

96 فیصد پاکستانی مہنگائی سے بھی پریشان نظر آئے ۔ 46 فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیز تو 37 فیصد نے پچھلی حکومتوں کو ٹھرایا۔

پلس کنلسٹنٹ نے یہ سروے 2 ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر میں کیا ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button