fbpx
آج کا ایشو

عارف علوی نے لیاری امن کمیٹی کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کی کوششیں کی تھیں۔ پیپلز پارٹی

وزیر اعظم حلیم عادل شیخ کو عہدے سے ہٹائیں، سعید غنی

جولائی 13, 2020 | 1:00 صبح

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن سے پہلے صدر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی کو لیاری گینگ وار کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیاتھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے عہدے داروں کی ایک کمیٹی بنائی جس نے لیاری امن کمیٹی سے رابطے اور پی ٹی آئی میں شامل کروانے کی کوششیں کیں۔ اسد عمر اس کے مخالفت تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یاری گینگ وار کے لوگوں کی دعوتیں پی ٹی آئی کے موجودہ رکن قومی اسمبلی کے گھر پر ہوتی تھیں جس میں یہ تینوں رہنما بھی شریک ہوتے تھے۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے حبیب جان نےتصدیق کی ہے کہ کراچی میں ہونے والے پی ٹی آتی کے جلسےامن کمیٹی نے کامیاب کرائے اور سی ویو دھرنےمیں بھی امن کمیٹی کےلوگ شریک ہوئے۔

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 2011 میں حبیب جان کی  عمران خان سے فون پر بات بھی ہوئی تھی، جس میں امن کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کی حمایت کا یقین دلایاگیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ علی زیدی امن کمیٹی سے رابطے میں تھے اور پی ٹی آئی کے جلسے، دھرنے میں آنے اور کامیاب کرانے کے لیے درخواستیں کرتے تھے، سعید غنی کے مطابق حبیب جان نے دعوی کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور علی زیدی ہماری حمایت کے بغیر کراچی نہیں آسکتے تھے۔

سعید غنی نے نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید نہیں نیب کسی پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کارروائی کرے گا، اس نے کبھی شواہد سامنے آنے پر بھی کسی پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کارروائی نہیں کی، شوگر کمیشن کی رپورٹ کی مثال سامنے ہے، نیب نے شوگرکمیشن رپورٹ پر کسی کو نہیں بلایا،نام سامنے آنے پر بھی کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم مہنگی فروخت ہو رہی ہے، پوری دنیا میں انھوں نے پی آئی اے کا بیڑاغرق کر دیا ہے، معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ کہا کہ اچھی بات ہے نیب نے حلیم عادل شیخ کی غیرقانونی زمینوں پر ایکشن لیا، حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن کے بعد نیب کے ریڈار پر بھی آ گئے، انہوں نےتو اپنی بے ضابطگیاں بھی مان لیں اور کہا دوسروں نے بھی بے ضابطگیاں کیں، حلیم عادل کے اعترافی بیان پر اجمل وزیر کی طرح وزیر اعظم حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی میں عہدے سے ہٹائیں، جنھوں نے اعتراف کیا نیب پہلے ان کے کیس دیکھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی غیرقانونی تعمیرات کیں ایکشن ہونا چاہیے، جس حکومتی ادارے کو دیکھیں بے ضابطگیاں نکلیں گی، کے پی کے ہر شعبہ اور ادارے میں کرپشن نکلے گی، بجلی کے بحران میں بھی وفاقی حکومت ذمہ دار ہے، وفاق نے آئل نہ خود امپورٹ کیا نہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو کرنے دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button