fbpx
لائم لائٹ

ماڈل ایان علی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

نئے گانے ایک یا 2 ہفتے میں ریلیز کردیے جائیں گے۔ ایان علی

جولائی 13, 2020 | 2:16 صبح

کرنسی اسمگلنگ کیس سے شہرت پانے والی ماڈل گرل و گلوکارہ ایان علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤمٹ پر لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘یقین ہے کہ یہ گانے مداحوں کو پسند آئیں گے’۔

ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بتایا کہ تمام نئے گانے ایک یا 2 ہفتے میں ریلیز کردیے جائیں گے۔

کرنسی اسمگلنگ کیس

ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔

بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل بھی جانا پڑا جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔

تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اس دوران اپنے خلاف مقدمات کی سماعتوں کے دوران بھی وہ غیرحاضر رہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button