fbpx
لائم لائٹ

امیتابھ کے بعد ابھیشیک، ایشوریا اور آرادھیا بچن بھی کورونا میں مبتلا

جیا بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

جولائی 13, 2020 | 2:47 صبح

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت  آ گیا ہے۔

امیتھابھ بچن نے گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

 

بعد ازاں ابھیشیک بچن نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے سے ہی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والد اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم دونوں کو ہلکی علامات ہیں اور اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔

 

مہاراشٹرا کے وزیرِ صحت راجیش ٹوپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کے بھی کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

 

 

امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔

امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی صحت کے لیے دیگر بالی وڈ اسٹارز سمیت مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button