سب کے لیے سب کچھ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، سینیئر حریت رہنما اشرف صحرائی گرفتار
کل جماعتی حریت کانفرنس کا آج یوم شہداء منانے کا اعلان
جولائی 13, 2020 |
3:03 صبح

کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ انھیں پبلک اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سرینگر سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
گزشتہ دنوں بھارتی قابض فوج نے حریت رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی کو شہیدکر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کا آج یوم شہداء منانے کا اعلان اور مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ 13جولائی 1931 کو ڈوگرہ فوج نے سری نگر میں 22 بے گناہ کشمیریوں کوشہید کیا تھا۔