fbpx
لائم لائٹ

گلوکار عاصم اظہر کے گانے’’جو تو نہ ملا‘‘ کی چرانے کا الزام

دھن جاپانی اینی میٹڈ فلم کے ٹائٹل سانگ سے چوری کی ہے

جولائی 13, 2020 | 5:01 صبح

عاصم اظہر کے 2018 میں ریلیز ہونے والے گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی اور پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اس گانے کی بے حد تعریف کی گئی۔ اس گانے نے عاصم اظہر کی شہرت کو نئی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔

یہ گانا آج بھی بے حد مقبول ہے اور یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 107 ملین بار (17 کروڑ بار) دیکھا جا چکا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

اپنی ریلیز کے دو سال بعد یہ گانا  ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور عاصم اظہر کو اس کی دھن چرانے کے الزام کا سامنا ہے۔

دراصل اس  گانے کی دھن ایک جاپانی اینی میٹڈ فلم ’’کیکیز ڈیلیوری سروس‘‘ کے ٹائٹل سانگ سے چوری کی ہے۔

فلم 1989 میں ریلیز ہوئی تھی جسے ہایایو میازاکی نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا اور کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی تھی۔ فلم کی موسیقی جاپانی میوزک کمپوزر جو ہساشی نے ترتیب دی تھی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button