اخباروومنزہ

فواد چوہدری کی ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد ۔۔۔ مگر کسِ بات پر

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی ہے۔

اس ضمن میں فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں ملالہ یوسف زئی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ملالہ ہمارا فخر ہے۔

امریکی کانگریس  کی جانب سے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ بل کی منظوری پرفواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خدا کرے ملالہ کو اسی طرح مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں ملیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’ملالہ یوسف زئی پاکستان کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی سکالرشپ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔ اس بل کے تحت تعلیمی وظائف پانے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے اس کی منظوری پچھلے سال مارچ میں دی جبکہ سینیٹ نے یہ بل اب منظور کیاہے۔اب اس بل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے جن کی منظوری کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button