
لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی عائشہ بٹ اپنے ہی محکمے کے خلاف بول پڑیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایس پی عائشہ بٹ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں ایس پی عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ ذاتی پسند ناپسند پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ محکموں کو برباد کر رہی ہے، پسند نا پسند کی بنیاد پر افسروں کا کیریئر بھی متاثر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس! اس بات کو چھپانے کے لیے کرپشن اور کام نہ کرنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔
عائشہ بٹ پولیس ٹریننگ کالج میں ایس پی ٹریننگ تعینات ہیں جن کا کہنا ہے کہ دیگر محکموں میں بھی اسی طرح کیا جاتا ہے۔ بعد میں ایس پی عائشہ بٹ نے اپنا مذکورہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔