اخبارسوشل میڈیا
خاتون کا پی ٹی آئی کی شخصیت پر بڑا الزام ۔۔۔ ویڈیو سامنے آ گئی

بورے والا :سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے پی ٹی آئی کے علاقائی عہدیدار پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔
گاڑی میں بیٹھ کے ریکارڈ کیے گئے ویڈیو بیان میں خاتون اپنا نام شمائلہ اشرف اور تعلق بورے والا سےبتا رہی ہے اوراس نے پی ٹی آئی کے میاں عبدالمتین پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں ۔
News coming soon. pic.twitter.com/G4w4JtzeaV
— Lamha News (@LamhaNewsPak) January 5, 2021
شمائلہ اشرف نے وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کا مقدمہ درج کر کے انھیں انصاف دلایا جائے ۔ شمائلہ اشرف کا کہنا ہے کہ اُسے ، اس کے شوہر اور تین بچوں کو میاں عبدالمتین سے جان کا خطرہ ہے۔