اخبارگلوبل ویلیج

امریکی کانگریس نے کس کے نام پر مہر لگا دی ؟؟؟

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے ایک فیصلہ مشترکہ طور پر دے دیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مشترکہ طور پرڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور ان کی نائب کمالا ہیرس کے صدارتی انتخابات میں جیت کی توثیق کر دی ہے۔

نینسی پلوسی اور نائب صدر مائیک پنس کی زیر صدارت ہونے والے کانگریس کے اجلاس نے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی سے بھرپور اجلاس نے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن اور کمالا ہیرس کی جیت کی توثیق کی۔

نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کیپیٹل ہل کے باہر ہنگامہ آرائی اور دنگا فساد کیا وہ نہیں جیتے، تشدد کبھی بھی نہیں جیتتا، ہمیشہ آزادی کی جیت ہوتی ہے اور یہ ایوان اب بھی عوام کا ہی ہے۔

امریکی کانگریس کی توثیق کے بعد اب جوبائیڈن کے صدر بننے کے حوالے سے تمام آئینی تقاضے پورے ہو گئے ہیں اور جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جوبائیڈن نے 306 اور ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے جبکہ امریکی انتخابات میں کامیابی کے لیے کسی بھی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹس درکار ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button