اخبارگلوبل ویلیج

برطانیہ جانے والے ہوشیار۔۔۔ ورنہ 500 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

لندن : برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیدیا۔

کرونا کی دوسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد اپریل کے بعد پہلی بار مسلسل دوسرے دن ایک ہزار سے زائد اموات اور 52600 سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے برطانیہ آنے والے تمام افراد کے لیے کرونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

برطانوی شہریوں سمیت برطانیہ آنے والے دیگر افراد کے لیے روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہو گا، کرونا ٹیسٹ کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو 500 پاؤنڈ جرمانہ ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منفی کووڈ ٹیسٹ رپورٹ نا ہونے پر سفر کی اجازت نہیں ہو گی اور فیصلے کا اطلاق بحری اور بری راستوں سے برطانیہ آنے والوں پر بھی ہو گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 78 ہزار 508 ہو چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button