اخبارصحت افزا

برطانیہ نے تیسری کرونا ویکسین کی منظوری دیدی

لندن: برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی موڈرنا کی کرونا ویکسین کی بھی منظوری دیدی جب کہ اس سے قبل فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسنز کی بھی اجازت دی جاچکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کرونا ویکسنز کے بعد اب موڈرنا کی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی بھی منظوری دیدی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موڈرنا ویکسین نے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کے مقرر کردہ محفوظ، افادیت اور معیار کے سخت شرائط پر پورا اترتی ہے۔

برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی موڈرنا سے کرونا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں خریدے گا جس کے لیے کمپنی نے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور سال کے آخر تک فراہمی شروع کردے گی۔

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتایا کہ فائزر اور آکسفورڈ کی کرونا ویکسینیشن جاری ہیں اور تقریبا 15 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں تاہم موڈرنا کرونا ویکسین کے شامل ہونے سے ویکسینیشن میں مزید تیزی آئے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78 ہزار 508 ہوگئی ہے جب کہ کرونا ویکسین کے نئی قسم کے سامنے آنے کی وجہ سے یہ وبا برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button