آج کا ایشواخبار

نہ آنے والی بجلی اور بھی مہنگی ہو گئی،فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ؟؟؟

اسلام آباد:حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرادیا گیا ہے، اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8 ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button