آج کا ایشواخبار

بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن ۔۔۔ کِن سات لوگوں کو بڑا جھٹکا ؟؟؟

اسلام آباد / گدو: ملک بھر میں بجلی کے بریک داؤن کے بعد سات لوگوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (سی پی جی سی ایل) گدو کے 7 افسران و ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی پی جی سی ایل گدو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے گدو کے 7 افسران اور ملازمین کو ڈیوٹی میں غفلت پر معطل کیا ہے۔ سی ای ای کے آفس سے جاری آرڈر کے مطابق مذکورہ ملازمین کی ڈیوٹی میں غفلت کے باعث ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

سی پی جی سی ایل کے سی ای او کے آرڈر کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں ایڈیشنل پلانٹ منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دیدار علی چنا، فور مین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین ڈاہر ، سید احمد، اٹینڈنٹ سراج احمد میمن اور الیاس شامل ہیں۔

حکمنامے کے مطابق تمام معطل ملازمین اس دوران پاور ہاؤس کے مین گیٹ پر ڈپٹی منیجر سیکیورٹی کی نگرانی میں حاضری لگائیں گے جبکہ معطل افسران سی ای اوکے دفتر میں حاضری لگائیں گے۔

ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔اس سے قبل وزیر توانائی عمرایوب میڈیا سے گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ اتوار کی رات 11 بج کر 41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور اس کے بعد سسٹم نے خود کو بند کرنا شروع کردیا۔

بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں رات بھر بجلی کی فراہمی معطل رہی اور اتوار کی صبح سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار شروع ہوئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button