اخبارایتھلیٹ کارنر

شعیب ملک کی گاڑی کی ٹکر، پولیس نےمتاثرہ کار مالکان کے بیانات لےلیے۔۔۔

پولیس نے لاہور میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی کی ٹکر سے متاثر  ہونے  والی 3 گاڑیوں کے مالکان کے بیانات قلمبند کرلیے

ذرائع کے مطابق پولیس متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو قانونی کارروائی کی یقین دہانیاں کرواتی رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شعیب ملک کی اسپورٹس کار  ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں کھڑے ٹرک کے نیچے گھس کر تباہ ہوئی، بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ شعیب ملک کی گاڑی نکال کرلےگئی، متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کی درخواستیں ملنے پرکارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ شعیب ملک کی گاڑی پی سی بی ملازمین کی پارکنگ میں کھڑی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ڈرافٹ کے اختتام پرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر ہیش آیا تھا، ان کی کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کو فرنٹ سے نقصان پہنچا ہے جب کہ شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے۔

 اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں باکل ٹھیک ہوں، حادثہ اتفاق سے پیش آیا، اللہ تعالی نے مجھ پرمہربانی کی۔

انہوں نے خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ  آپ لوگوں کے محبت اور پیار پر شکر گزار ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button