اخبارشہر شہر سے

13 سالہ مقتول۔۔۔13سالہ قاتل۔۔۔ آپس میں رشتہ کیا ؟؟؟

کراچی: پولیس نے منگھوپیر میں 13 سال کے لڑکے ارباز کے قتل کا مقدمہ حل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ارباز کو اس کے کلاس فیلو ارحم نے قتل کیا جسے گرفتار کرلیا گیا اور ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ارباز کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا تھا، ملزم کے گھر سے بھاری پتھر برآمد کیا گیا جس سے ارباز کو قتل کیا گیا جب کہ ملزم کے خون آلود کپڑے اور مقتول کا موبائل بھی اسی کے پاس سے ملا۔

پولیس کےمطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ٹیچر نے اسے پیپر لیک کرکے دیا اور اس بات کا ارباز کو پتا چل گیا تھا جس پر اسے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ شبہ ہے بچےکو زیادتی کےبعد قتل کیا گیا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے ہوگی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک اور ملزم ارسلان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے قتل کے بعد لاش کو پلاٹ میں لیجاکر پھینکا تھا، دونوں ملزمان ارحم اور ارسلان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کےمطابق ارباز 8 جنوری سے لاپتہ تھا اور 9 جنوری کو اس کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی جس خالی پلاٹ سے لاش ملی تھی اسی کے پڑوس میں ارحم کا گھر بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button