fbpx
سب کے لیے سب کچھ

ماسکس نہ پہننے پر چھ شہریوں پر 15 ہزار روپے جرمانہ

جولائی 16, 2020 | 11:43 صبح

لاہور میں کورونا سے بچنے کے لیے ماسکس نہ پہننے پر چھ شہریوں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف کارروائی کی۔ ضلعی افسران نے چھ افراد کو جرمانوں کی سزا دیتے ہوئے ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا بھی لازم ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button