اخبارلائم لائٹ

ویرات اور انوشکا نے اپنی بیٹی کی تصویرانسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔۔۔

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بچی کی پہلی تصویر ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا والدین بن گئے ہیں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی کی تصویر یا نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔

لیکن اب ویرات کوہلی کے بھائی ویکاس کوہلی نے اپنی ننھی بھتیجی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں بچی کے صرف پاؤں نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں لکھا ہوا ہے خوش آمدید۔  ویکاس کوہلی نے تصویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ننھا فرشتہ گھر میں۔

واضح رہے گزشتہ روز ویرات کوہلی نے ان کی اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور انوشکا زندگی کے نئے باب کی شروعات پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی انہیں اور انوشکا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button