اخبارشہر شہر سے

خیرپور میں 7 سالہ بچی مونیکا لاڑک کے ساتھ کیا ہوا؟؟؟ظلم کی ہولناک داستان

رانی پور: پیر جو گوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 7 سالہ بچی مونیکا لاڑک کے ساتھ کیا کیا، سب کچھ سامنے آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مونیکا لاڑک کو سفاک ملزموں نےجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے پیرجوگوٹھ میں بچی مونیکا لاڑک کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

ایس ایس پی خیرپور نے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹرز نوشیروان چانڈیو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کرکہ مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بچی دو روز پہلے لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد اس کی لاش کھیتوں سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ بچی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ گھروں میں جھاڑو پوچھے کا کام کرتی تھی اور کام سے واپس آتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button