آج کا ایشواخبار

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس سےمتعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟؟؟

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے حواریوں نے ان کی میڈیکل رپورٹس ٹیمپر کیں اور ان کیخلاف انکوائری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے حواری ہر محکمہ میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے سروسزہسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کے علاج کیلئے تشکیل دیا گیا تھا۔ میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل سپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا سپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل تھا۔

بورڈ میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل تھے۔ نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے 16 روز بعد گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا تھا۔

شریف فیملی نے نیشنل بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیزز کراچی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔ صحت کے مسائل بڑھ جانے کے سبب ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک جانے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button