آج کا ایشواخبار

فردوس عاشق اعوان اور یاسمین راشد آمنے سامنے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟؟؟

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد ایک ہی پارٹی میں ہوتے ہوئے آمنے سامنے آ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو لے کر آمنے سامنے آ گئی ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان نواز شریف کی اُن میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دے رہی ہیں جن کی وجہ سے انھیں برطانیہ جانے کی اجازت دی گئی ۔ دوسری طرف یاسمین راشد نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا دفاع کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نےفردوس عاش اعوان کے دعوے کے جواب میں  کہا ہےکہ نواز شریف کو باہر بھجوانے میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ نواز شریف کی بیماری کے وقت 11ماہرین طب کا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا اور چارچار لیبارٹریزسے سیمپل ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button