سب کے لیے سب کچھ
بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی
جولائی 16, 2020 |
12:02 شام

بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور و اعلیٰ حکام دفتر خارجہ میں موجود ہیں اور کل بھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے جب کہ کلبھوشن یادیو سے نظر ثانی پٹیشن کے حوالے سے کاغذات پر دستخط لیے جانے کا بھی امکان ہے۔
پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کل بھوشن یادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی، اس کے علاوہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کا موقع دیا تاہم کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔