اخبارلائم لائٹ

پہلی بار انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی کی تصویریں سامنے آ گئیں ۔۔۔

نیو دہلی ۔ بولی ووڈ سٹار انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی کی نوزائیدہ بیٹی کی متعدد تصاویر سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جو چیز تیزی سے وائرل ہو رہی ہے وہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی کی تصاویر ہیں جو پہلی بار لوگوں کو دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

سب سے پہلی ویڈیو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے دوست وکاس کوہلی نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے جاری کی ۔اس ویڈیو میں بچی کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا بلکہ صرف دو ننھے ننھے سے پاؤں نظر آتے ہیں ۔

صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی شروع ہو چکی ہے کہ نوزائیدہ بچی کے پاؤں انوشکا پر گئے ہیں یا پھراپنے باپ ویرات کوہلی پر ۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں ایک سے ایک رائے سامنے آ رہی ہے ۔

کچھ دیر بعد ہی سوشل میڈیا میں ہر طرف انوشکا شرما اور ویرات کوہلی  کی بیٹی کی تصاویر وائرل ہونا شروع ہو گئیں ۔

مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سب تصویریں آپس میں میچ نہیں کرتیں ۔ بلکہ ان کے بنانے میں فوٹو شاپ کا کمال زیادہ دکھائی دیتا ہے ۔

 انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جانب سے ابھی تک کسی تصویر کی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی ۔اور نہ ہی کوئی وضاحتی بیان سامنے آیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین لگژری کمرے کی تصویریں  بھی بڑی تعداد میں شیئر کر رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انوشکا شرما اور ویران کوہلی نے یہ کمرہ اپنی بیٹی کے لیے تیار کرایا ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں ۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button