اخبارگلوبل ویلیج

جو بائیڈن نے صحتیابی کے لیے دوسری خوراک بھی لے لی

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمگیر وبا کرونا وائرس کی ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی۔

امریکا میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا اور وائرس سے آج مزید 2 ہزار کے قریب اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کُل اموات 3 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں کرونا وائرس سے مزید 529 افراد ہلاک ہو گئے اور لندن کے اسپتال کرونا وائرس کے مریضوں سے بھرنے لگے ہیں

برطانیہ میں مرض کی علامات کے بغیر بھی کرونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں یورپ میں گزشتہ ہفتے کرونا کے ڈھائی کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ملائیشیا میٕں کرونا سے نمٹنے کے لیے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button