اخبارسب کے لیے سب کچھ

اولمپیئن صلاح الدین کِن کے ہتھے چڑھ گئے۔۔۔بِن بلائے مہمان کراچی کی سڑکوں پر ان کے ساتھ کیا کیا کرتے رہے؟؟؟

کراچی : پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن صلاح الدین کے ساتھ بُری ہو گئی ۔

کراچی پولیس کےمطابق سابق ہاکی اولمپیئن صلاح الدین نے بتایا کہ ان کے ساتھ رہزنی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اولمپیئن احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 3 مسلح ملزمان اچانک میری کار میں بیٹھ گئے اور مجھے گاڑی میں یرغمال بنالیا۔

سابق اولمپیئن نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انھیں ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور پھر صفورا چورنگی پر چھوڑ کر میری کار اپنے ساتھ لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھ سے 15 ہزار روپے اور موبائل بھی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سابق ہاکی اولمپیئن صلاح الدین نے تھانہ گلستان جوہر میں رپورٹ بھی درج کروادی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button