اخبارشہر شہر سے

باپ نے معذور بیٹیوں کو کیوں قتل کر دیا؟؟؟ بدقسمتی کی ہولناک واردات کی وجہ سامنے آ گئی ۔۔۔

لاہور: راج گڑھ میں باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کے ساتھ کیا کر دیا ، اس کے بعد اپنی زندگی کی قیمت کتنی لگائی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ کے رہائشی ضیا نامی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی زخمی کرلیا۔ دونوں بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ضیا کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضیا کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں بیٹیاں معذور تھیں، ان کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واردات کا شکار ہونے والے خاندان کے قریبی عزیزوں نے لمحہ نیوز اور لمحہ اِخبار کی ٹیم کو بتایا کہ ضیا دونوں بیٹیوں کا بہت خیال رکھتا تھا۔ کچھ دنوں سے اُسے ایک ہی بات تنگ کر رہی تھی کہ اس کے بعد اس کی معذور بیٹیوں کا خیال کون رکھے گا ۔

عزیزواقارب کے مطابق ضیا نے صبح سویرے نیند سے اٹھتے ہی چھری لے کر بیٹوں کا کمرہ بند کر لیا اورسعدیہ اور اقصیٰ  کو ہمیشہ کی نیند سلا دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button