اخبارلائم لائٹ

ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک اوردنیا میں انٹری

کراچی : ٹک ٹاک کی متنازع سٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کریں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم شاہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز کا پرومو جاری کیا گیا  ہے جکہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے معاہدے پر دستخط کرتی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

ویب سیریز راز میں ہدایتکاری کے فرائض اسد علی زیدی نے انجام دیے ہیں۔ ویب سریز کی کہانی منصور سعید کی تحریر کردہ ہے جب کہ اس کے پروڈیوسر فرحان گوہر ہیں۔

خیال رہے کہ ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت رواں برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button