اخبارسب کے لیے سب کچھ

چینی سے آٹے اور گھی سے سبزی تک ہر چیز مہنگی۔۔۔ وزیر اعظم کیا کرنے جا رہے ہیں ؟؟؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چینی کی قیمت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائیگا۔ وفاقی وزراء اور صوبوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ملک میں سبزی، پھل، دالوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

اس صورتحال میں غریب اور متوسط طبقے کے افراد کا گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لیے نوبت گھریلو سامان کی فروخت تک آپہنچی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button