اخبارصحت افزا

سردیوں میں چقندر کا جوس پینا نہ بھولیں۔۔۔

موسمِ سرما میں بآسانی دستیاب اورغذائیت سے بھرپور ’چقندر ‘ بطور غذا ایک ایسا آپشن ہے جسے فائبر ، فولیٹ، میگنیز ، پوٹاشیم ، آئرن اور وٹامن سی کا اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

چقندر کے جوس کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ اس حوالے سے تجربات میں متعدد افراد کو چار ہفتوں تک ڈھائی سو ملی لیٹر چقندر کا جوس استعمال کرایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ان کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا جوس نکال کر پینا جسمانی مشقت کے کاموں کے لیے توانائی بڑھاتا ہے۔

مسلز کو زیادہ آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چقندر دماغ کو بھی زیادہ آکسیجن پہنچاتی ہے اور اس کے لیے بھی چقندر کو جوس کی شکل میں استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔

تحقیقی نتائج ثابت کرتے ہیں کہ چقندر کا جوس چند گھنٹوں کے دوران ہی بلڈپریشر میں 3-10mmHg تک کمی لاسکتا ہے ۔

چقندر کھانے کے دیگر فوائد میں خون کا بہتر بہاؤ، لو بلڈپریشر اور ورزش کی کارکردگی میں اضافہ جیسے عوامل شامل ہیں جس کی وجہ اس میں موجود غیر نامیاتی نائٹریٹس ہیں۔

کھانے میں آسان اور اس مزیدار سی سبزی کا استعمال دائمی سوزش سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ڈائٹری فائبر ایک صحت مند غذائی جز ہے جو نظام انہضام کی بہتری سمیت صحت کے لیے متعدد فوائد کا باعث بنتا ہے۔ تحققیق ثابت کرتی ہے کہ جانوروں میں چقندر کا استعمال ٹیومر کے خلیوں کی تقسیم اور ان کی نشوونما کم کرنے کا باعث بنتا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button