fbpx
لائم لائٹ

سلمان خان کی خوبصورت تصویر کے ذریعے کترینا کو سالگرہ پر مبارکباد

جولائی 16, 2020 | 2:28 شام

بالی ووڈ کی باربی گرل اور معروف اداکارہ کترینا کیف آج 37 برس کی ہوگئی ہیں، اس موقع پر ان کے پرستاروں کی جانب سے مبارکباد اور  نیک خواہشات پر مبنی پیغامات کا سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے۔

مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں میں انکے بالی ووڈ کے دوست بھی شامل ہیں جن میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما، سونم کپور آہوجا اور دیگر شامل ہیں ان کے ان دوستوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کترینا کو سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

 بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کترینا کو انکے خصوصی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو کہ کترینا اور سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے، سے لی گئی ہے۔

اسکے ساتھ سلمان خان نے لکھا ہے، ہیپی برتھ ڈے کترینا۔

افواہوں میں رہنے والے کترینہ کے بوائے فرینڈ وکی کوشل نے بھی انھیں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ انھوں نے کترینا کی ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر لکھا ہے، ہیپی برتھ ڈے کترینا کیف۔

کترینا جلد ہی فلم  ’سوریا ونشی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کو روہت شیٹھی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے مارچ 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا۔ لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے فلم کی ریلیز رک گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلم 2020 کی دیوالی پر جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button