امریکی گلوکار نے صدارتی انتخابات کےلئے فارم جمع کرا دیے

امریکی ریپر گلوکار کانیئے ویسٹ نے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست اوکلاہوما سے نامزدگی فارم جمع کروادیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکلاہاما الیکشن بورڈ کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ گلوکار نے 16 جولائی کو نامزدگی فارم جمع کروائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرانےکیلئے 35 ہزار امریکی ڈالر فیس بھی کے ساتھ دیگر لازمی شرائط کے حوالے سے دستاویزات بھی جمع کرادیں۔
اوکلاہاما سے کانیے ویسٹ سمیت دیگر دو صدارتی امیدوار بھی آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
امریکا کے صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے امریکا کے نئے صدر کے لیے کانٹے کا مقابلہ ریپبلک پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن کے درمیان متوقع ہے۔
گلوکار کانیئے ویسٹ نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پرصدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
کانیے ویسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کے طور پر جانےجاتے تھے مگر اب وہ خود صدارت کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔
43 سالہ کانیے ویسٹ مشہور رئیلٹی اسٹار کیم کارداشین کیست کے شوہر ہیں اور امریکا کے معروف ریپر، گلوکار، پروڈیوسر اور دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں بھی شامل ہیں۔