سارہ خان کی شادی کی وجہ عثمان مختار ہیں؟ شوشل میڈیا کا نیا موضوع بحث

ٹی وی اداکار عثمان مختار نے ساتھی اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کی خبر پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے جلد اپنی شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےاپنے اوپر بننے والی میمز کا جواب بھی دے دیا۔ انھوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا پیغام میں لکھا کہ ’اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تاکہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائیں۔‘
سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ انداز میں عثمان مختار کو مورد الزام ٹھہرا رہے تھے کہ اُن کی وجہ سے سارہ نے شادی کرنے جا رہی ہیں۔
یہاں
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ وہی عثمان مختار ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں اداکارہ نیمل خاور کے مدمقابل کام کیا تھا، ڈرامہ آن ایئر ہی تھا کہ نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی۔
بعد میں عثمان اور سارہ نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ثبات‘ سائن کیا اور اب سارہ خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کے معاملے میں اداکار عثمان مختار کو بھی لے آئے تھے اور مزاحیہ تصاویر، میمز اور تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں۔ کوئی انھیں رشتے کرانے والی خالہ اور تیز ترین میرج بیورو جیسے القابات سے نواز رہا ہےا۔