اخبارلائم لائٹ

عاصم اظہر نے کس کی لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی؟؟؟

پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر گلوکار نہ ہوتا تو کرکٹر ہوتا۔

گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتے ہیں اور ان کی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹ دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں کرکٹ سے کس قدر لگاؤ ہے۔

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اُس ویڈیو کے کیپشن میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ‘اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید میں کرکٹر ہوتا’۔

ویڈیو شیئر کرنے کے بعد عاصم اظہر نے اپنی اسٹوری پر یہی پوسٹ شیئر کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس نوجوان اور مستحق ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کریں’۔

علاوہ ازیں عاصم اظہر کی اس پوسٹ پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کمنٹ کیا کہ ‘پی ایس ایل کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے؟’۔

شاداب خان کی طرح پاکستانی کھلاڑی اعظم خان نے کہا کہ ‘ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو؟’

پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کے اس دلچسپ تبصرے پر عاصم اظہر نے کہا کہ ‘لوگوں کو پتا ہے کہ آپ کے پاس بلوں سے زیادہ گٹارز ہیں؟’

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button