ایتھلیٹ کارنر
پاکستان کی قومی ٹیم کا ڈربی شائر میں ٹریننگ سیشن، سپینرکاشف بھٹی نے حصہ لیا
جولائی 16, 2020 |
4:47 شام

ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوسرے روز بھی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کلیئر ہونے والے اسپنر کاشف بھٹی نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم یکم اگست کو ڈربی شائر سے مانچسٹر روانہ ہوگی، ہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔