سب کے لیے سب کچھ
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔
جولائی 16, 2020 |
8:19 شام

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ آپریشن پہلوان گوٹھ، ملیر، گلشن اقبال، الیاس گوٹھ میں کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ ابراہیم حیدری، کورنگی، سراج کالونی لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن میں بھی کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی، اس دوران علاقوں کے داخلی خارجی راستوں پر تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک بھی کیا گیا۔