fbpx
Uncategorizedسب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس,کراچی والوں کے لیے بجلی مرحلہ وار مہنگی کرنےکا فیصلہ

جولائی 16, 2020 | 8:26 شام

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر ایک دم اضافی بوجھ نہ پڑے۔

واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4 جولائی کے اجلاس میں کے-الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے89 پیسے کی منظوری دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ جنوری میں ملک بھر میں بجلی کا ٹیرف بڑھا مگر کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کے۔الیکٹرک کےٹیرف کو ملک کے دیگر حصوں کے مطابق یکساں سطح پر لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button