fbpx
سب کے لیے سب کچھ

حکومت کا کلین گرین پاکستان منصوبے میں ٹائیگرفورس کی خدمات لینےکافیصلہ

جولائی 16, 2020 | 8:53 شام

حکومت نے کلین گرین پاکستان منصوبےمیں ٹائیگرفورس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں پودے لگانے کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

ٹائیگرفورس سے پودے لگوانے کا پہلا تجربہ مون سون شجر کاری مہم میں کیا جائے گا۔

ٹائیگر فورس کی ذمہ داریاں بڑھانے کا فیصلہ ملک امین اسلم اور عثمان ڈار کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وزیراعظم نے بھی ٹائیگر فورس کی کلین گرین پاکستان میں خدمات پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

اس حوالے سے امین اسلم نے کہا کہ ٹائیگرفورس گرین نگہبان بن گئی تو تمام ماحولیاتی اہداف عبور کرجائیں گے، ٹائیگر فورس گرین اکانومی کے ذریعے ملکی معیشت کو اوپر اٹھاسکتی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس قیمتی اثاثہ ہے، اب ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گی، خوشی ہے کہ ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی، ٹائیگرفورس کو ایک کروڑ پودے لگانے کی ذمہ داری مل سکتی ہے۔

وزیراعظم آئندہ ہفتے لاہور میں شجرکاری مہم کے دوران ٹائیگر فورس کی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ حکومتٹائیگر فورس کو بعض مقامات پر پودے لگانے کا معقول معاوضہ دینے پر بھی غور کررہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button