fbpx
Uncategorizedگلوبل ویلیج

اٹلی میں طوفانی بارش، درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں، چین میں بھی صورتحال ابتر

جولائی 16, 2020 | 9:20 شام

اٹلی کے شہر پالرمو میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ طوفانی بارشوں سے متاثرہعلاقوں میں متعدد افراد لاپتا اور درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

دوسری طرف چین میں بھی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، صوبے ہوبئی، انہوئی سمیت متعدد علاقوں میں پورے پورے گاؤں پانی میں ڈوب گئے جبکہ سڑکیں، شاہراہیں اور کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، جون سے جاری بارشوں سے چین کے 30 سے زائد دریاؤں میں پانی سطح تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 141افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button