fbpx
سائنس و ٹیکنالوجی

35سال پرانا ویڈیو گیم دوکروڑ روپے میں نیلام

جولائی 16, 2020 | 11:35 شام

ایک آن لائن نیلامی میں نائنٹینڈو کا پرانا اور مشہور ویڈیو گیم ’’سپر ماریو برادرز‘‘ 114000 ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا، جسے ایک نامعلوم شخص نے خریدا ہے۔

یہ ویڈیو گیم 1985 میں نائنٹینڈو این ای ایس کونسول کےلیے جاری کیا گیا تھا اور اس کی ایک ڈبہ بند کاپی آج تک ایک امریکی شہری کے پاس محفوظ تھی جسے اس نے ڈلاس کے ہیری ٹیج آکشنز میں نیلامی کےلیے رکھا ہوا تھا۔

گزشتہ جمعے کے روز آن لائن نیلامی میں ایک نامعلوم شخص نے اس کی سب سے زیادہ بولی لگائی اور یہ گیم کارٹریج خرید لی۔

واضح رہے کہ ’’ماریو برادرز‘‘ جسے اکثر ’’ماریو بروس‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نائنٹینڈو کا مقبول ترین ویڈیو گیم ہے جس کے نہ صرف نت نئے ورژن سامنے آچکے ہیں بلکہ اس پر فلم بھی بن چکی ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button