اخبارسائنس و ٹیکنالوجی
معروف موبائل فون برانڈ اوپو نے تیز ترین چارجر متعارف کرادیا
جولائی 16, 2020 |
11:38 شام

موبائل اور ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی اوپو نے موبائل چارجنگ کے مسئلے سے پریشان صارفین کے لیے دنیا کا تیز ترین 125 واٹ چارجر متعارف کرادیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی اوپو نے اسمارٹ موبائل فونز کے لیے تیز رفتار اور طاقتور 125 واٹ چارجر متعارف کر کے صارفین کے ایک اہم مسئلے کو حل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں 50 واٹ منی سپر وی او او سی چارجر، 110 واٹ منی فلیش چارجر اور 65 واٹ ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔