اخباروومنزہ

بختاور بھٹو زرداری کے نکاح اور رخصتی کی تصاویر سامنے آگئیں

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر جاری کردیں۔

اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری جانب سےدونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی مبارک باد۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کےقریبی افراد شریک ہوئے۔ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ آج 30 جنوری کو ہورہا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے— فوٹو: بلاول ٹوئٹر
بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی— فوٹو: بلاول ٹوئٹر
Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button