گلوبل ویلیج
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نےمزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔
جولائی 17, 2020 |
11:29 صبح

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا جب کہ آخری اطلاعات تک محاصرے کی کارروائیاں جاری رہیں۔
گزشتہ روزبھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کومحاصرہ کے دوران شہید کردیا تھا۔