fbpx
سب کے لیے سب کچھ

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، کیپیٹل اسپتال کا معاملہ زیر غور

جولائی 17, 2020 | 12:13 شام

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین رحمٰن ملک کی زیر ہوا، جس میں  کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  کے کیپٹل اسپتال کی حالت زار کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مانتا ہوں کیپٹل اسپتال میں شدید مسائل ہیں۔میں مانتا ہوں کہ ڈاکٹروں کی کمی تھی اور وینٹیلیٹرز تک نہیں تھے، مگر کورونا وبا کی وجہ سے83 آکسیجن بیڈز لگادیے ہیں، باقی کام 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہانہوں نے بتایا کہ اسپتال میں مزید 100 بستروں کی سہولت اور دل کے امراض کا سینٹر بنابے پرکام شروع کردیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمٰن ملک نے کہا کہ کیپیٹل اسپتال میں ملازمتوں کیلئے اشتہار دوبارہ اور درست طریقے سے دیا جائے۔

رحمٰن ملک نے اسپتال میں مسائل اور بند ڈپارٹمنٹس کا معاملہ دیکھنے کے لئے ذیلی کمیٹی بنادی ہے۔ جو اسپتال کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button