اخباروومنزہ

پیشِ خدمت ہے زرتاج گُل کی نئی فخریہ پیشکش ۔۔۔ سنیئے کراچی میں بسیں کِس چیز سے چلیں گی ؟؟؟

اسلام آباد : وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنا بھی ڈیزل اور پیٹرول لایا جارہا ہے وہ یورو فائیو کوالٹی ہے، یورو فائیو میں سلفر کی مقدار صرف 5 فیصد ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ پنجاب نے گاڑیوں کی آلودگی کو دور کرنے کے لیے جرمانے سخت کیے ہیں،  ایرانی سمگل شدہ تیل کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، 250 ارب روپے کے سالانہ نقصان پر قابو پایا گیا۔

سینیٹ کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے زرتاج گُل نےبتایا کہ کراچی میں بھینس کالونی کی گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ  بلوچستان بارڈر پر آپریشن کے بعد 1100 پٹرول پمپ بند کردیئے ہیں، پورے ملک میں اس وقت 1800 پٹرول پمپ غیر قانونی کام کررہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر اسلام آباد میں لوہا بنانے والی فیکٹریوں کی نگرانی ہورہی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button