fbpx
سب کے لیے سب کچھ

517 پھاٹک بنوائے جائیں، ریلوے حکام کا پنجاب حکومت کو خط

جولائی 17, 2020 | 12:32 شام

پنجاب بھر میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ حادثات کا سبب بن رہی ہیں اس معاملے پر ریلوے حکام نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

ریلوے حکام کے پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 517 بغیر پھاٹک کراسنگ پر پھاٹک بنوائے جائیں ورنہ انہیں بند کر دیں گے۔

خط میں ریلوے حکام نے لکھا ہے کہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر چند سال میں حادثات میں اضافہ ہوا ۔

ریلوے حکام نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اجازت یافتہ ان مینڈ لیول کراسنگ کو مینڈ لیول کراسنگ میں تبدیل کیا جائے گا۔ باقی تمام ان مینڈ لیول کراسنگ کو فوری بند کر دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button