fbpx
آج کا ایشو

چینی چور کو پرائیویٹ جیٹ پر فرار کر ادیا گیا، مریم اورنگزیب

جولائی 17, 2020 | 12:39 شام

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی چور مافیا نے ہی چینی چوروں کو بچانے کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کی ہدایت کی، جبکہ چینی چور مافیا نے ہی چینی چور جہانگیرترین کو راتوں رات پرائیویٹ جیٹ پر فرار کرانے کی ہدایت کی۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ عمران خان نے نہیں ن لیگ کے بنائے قانون کی وجہ سے سامنے لانا پڑی، جبکہ حکومت کی چوری کی نیت، نااہلی، نالائقی اوربدانتظامی کی وجہ سے تاریخی آٹا بحران منڈلا رہا ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب کی چوری کی نیت، مس مینجمنٹ، نالائقی اور نااہلی سے ملک میں ہر بحران آیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل حملے، پھپھوندی سمیت دیگر زرعی مسائل پر حکومت سوئی رہی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی طور پر آٹے کی قیمت میں کمی، غلط وقت پر گندم جاری کرنے کی حماقت کا نتیجہ جلد برآمد ہوگا، جبکہ مافیاز کے زیر اثر حکومت نے مارکیٹ توازن خراب کردیا اور ملک تاریخی آٹا بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آئیں بائیں شائیں نا کریں، قوم کو آٹا، گندم، چینی، پیٹرول اور ڈالر چوری کا حساب دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button